8 نومبر 2026 - 21:06
صدر بنا تو  فرانسیسی  جہاز غزہ کی حامی امدادی بیڑوں کی مدد کریں گے، میلانشون

فرانس کے صدارتی انتخابات کے امیدوار نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ جیت گئے تو اپنے ملک کا بحری بیڑا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والے قافلوں کے ساتھ بھیجیں گے اور غزہ میں نسل کشی کا مقابلہ کریں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ "شہاب" خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے صدارتی انتخابات کے امیدوار اور France Insoumise پارٹی کے رہنما ژاں لوک میلانشون (Jean-Luc Mélenchon) نے فرانس کے شہر  بورژ (بوغج - Bourges) میں ایک انتخابی جلسے میں اعلان کیا کہ اگر وہ ۲۰۲۷ کے انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو اٹلی اور اسپین کی طرح فرانس کا بحری بیڑا فلسطینی قوم کی حمایت کرنے والے بحری جہازوں کے ساتھ بھیجیں گے۔

شہاب کے مطابق، میلانشون نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صاف گوئی کی  ضرورت ہے، اور کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے بغیر کسی پردہ پوشی یا بیان بازی کے، "نسل کُشی" کہنا چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہ الیزے محل تک پہنچ گئے تو وہ غزہ میں نسل کشی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اراضی پر بتدریج قبضے کی پالیسیوں کے خلاف فلسطینیوں کی مدد کے لئے میدان عمل میں آئیں گے۔

شہاب نیوز کے مطابق، انھوں نے مغربی کنارے، جنوبی لبنان اور مقبوضہ جولان (گولان) کی بلندیوں پر قبضے کے صہیونی منصوبے کی شدید مخالفت کی اور کہا: فرانسیسی بحری جہاز ضرورت پڑنے پر فلسطینی قوم کے حقوق کے حامیوں اور شہریوں کے بحری بیڑے کے ساتھ فلسطین جائیں گے۔

فرانس کے صدارتی انتخابات اپریل اور مئی 2027 میں دو مرحلوں میں ہوں گے، اور یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں صہیونی رژیم کے مظالم اور حملے جاری ہیں اور مغربی کنارے میں تشدد بڑھ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha